امید ہے کہ رضوان کراچی کنگز کے خلاف۔۔ عماد وسیم نے محمد رضوان کو چیلنج کر دیا

148

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ایک انٹرویو میں وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی کارکردگی میں غیر معمولی بہتری کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے آئندہ ایڈیشن میں وکٹ کیپر بلے باز عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔


عماد وسیم نے انکشاف کیا کہ وہ وکٹ کیپر بلے باز کی ترقی سے خوش ہیں جبکہ ان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ کراچی کنگز کے علاوہ باقی سب ٹیموں کے خلاف

پی ایس ایل میں عمدہ کار کردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محمد رضوان نے واقعی سخت محنت کی ہے اور اللہ تعالٰی نے انہیں اس کا صلہ دیا ہے۔

وہ اس وقت جس فارم میں ہیں ہمارے لئے بہت اچھا ہوتا اگر ہم انہیں اپنے سکواڈ میں رکھ پاتے کیوں کہ اس سے ہماری ٹیم اور بھی مضبوط ہو تی۔