اماد وسیم نے کراچی کنگز کی جیت کاراز بتا دیا، شاندار بات کہہ ڈالی

85

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 6 کے پہلے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 121 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 122 رنز کاہدف ملا جو کہ اس نے 14 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔


میچ کے بعد کراچی کنز کے کپتان اماد وسیم نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ جس طرح سے ہم نے بولنگ کا آغاز کیا وہ خاص طور پر ارشد خان کی تعریفوں کے مستحق ہیں۔

ہمارے پاس بہت سارے اچھھے کھلاڑی ہیں ،محمد نبی نے بولنگ نہیں کی، انہوں نے بیٹنگ میں کام دکھایا، اور مجھے لگا کہ اس پچ پر نبی کی بولنگ کی ضرورت نہیں تھی۔

اور جو کلارک ایک بہترین بیٹسمین اور دیکھنے میں لاجواب ہے، جس طرح سے اس نے پی ایس ایل اسٹیج پر اپنا کھیل دکھایا اس سے میں بہت خوش ہوں۔ اور بابر اور انگرام نے بھی اچھا کھیلا۔