پی ایس ایل 2021ء کرس گیل شاہد آفریدی کا مذاق اڑانے لگے، ایسا کیا کہہ دیا کہ پاکستانی شدیدغصہ ہو گیے

191

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ویسٹ انڈین ٹی ٹونٹی کرکٹ سٹار کرس گیل نے سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کو پاور ہٹنگ کے معاملے میں توازن نہ رکھنے پر مذاق کا نشانہ بنایا۔ ایک انٹرویو میں ’یونیورسل باس‘ نے اپنا گیم پلان شیئر کیا اور


نوجوانوں کو کچھ مشورے دیئے جو پاور ہٹر بننا چاہتے ہیں ۔ کرس گیل کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ حکمت عملی پر منحصر ہوتا ہے کہ آپ گیم کو کس طرح چلاتے ہیں۔ گیل نے کہا کہ

کھیل کی صورتحال فیصلہ کرتی ہے کہ آپکو کھیل کی کس سٹیج پر کیسے کھیلنا ہے۔ کرکٹ صرف لمبے لمبے چھکے مارنے کا کھیل نہیں ہے بلکہ یہ سب کچھ حکمت عملی اور اس میچ میں مومینٹم کے بارے میں ہے۔

انہوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ وہ آفریدی کی پیروی کرنیکی کوشش کررہے ہوں کیوںکہ پاکستانی بیٹسمین مستقل پاور ہٹنگ کی صلاحیت نہیں رکھتے، آپکو ہر گیند پر بائونڈری نہیں بلکہ صرف اس باؤلر کونشانہ بنائیں جس کو آپ مارنا چاہتے ہیں۔