دنیا بھر میں اے سی سی اے میں سب سے زیادہ نمبر لینے والی زارا نعیم پاکستانی امپائر علیم ڈار کی کیا لگتی ہیں؟جانیے

307

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستانی طالبہ زارا نعیم نے حال ہی میں ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے امتحان میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرکے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا لیکن


بہت سے لوگ کل تک بھی یہ نہیں جانتے تھے کہ زارا نعیم ڈار پاکستانی امپائر علیم ڈار کی بھتیجی ہیں۔عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار نے گزشتہ روز ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے

زارا نعیم ڈار کا تعارف اپنی بھتیجی کے طور پر کرواتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کرنے پر مبارک باد دی۔ علیم ڈار کا کہنا تھا کہ ’زارا نعیم ڈار نے دنیا بھر میں

اے سی سی اے میں سب سے زیادہ نمبرز حاصل کرکے ایک ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو کہ ہمارے خاندان سمیت پاکستان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے،