قومی کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کیلئےکب اور کیسے روانہ ہو گی؟تفصیلات سامنے آ گئیں

99

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کیلئے خصوصی طیارے سے جانے کا پلان تیار کرنا شروع کر دیا ہے کیونکہ کمرشل فلائٹس پر سفر خطرے سے خالی نہیں ہو گا اور کھلاڑیوں کے کو رونا وائرس کاشکار ہونے کاخطرہ موجود ہے۔


تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے مارچ کے آخر میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرنا ہے جس کے پہلے مرحلے میں پاکستان ٹیم وائٹ بال کرکٹ کھیلے گی اور اس کے بعد ٹیم نے زمبابوے جانا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے اور ٹی 20 سیریز جوہانسبرگ اور سینچورین میں کھیلی جانی ہے جبکہ اپریل کے وسط میں پاکستان ٹیم ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز زمبابوے میں کھیلے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈ ایک ساتھ خصوصی طیارے پر سفر کریں گے کیونکہ کمرشل فلائٹس پر سفر خطرے سے خالی نہیں ہو گا اس لئے خصوصی طیارے سے جانے کا پلان کیا جا رہا ہے۔