انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمینٹ سے پہلے محمد حفیظ نے اپنے بڑےخواب کا اظہار کر کے سب کو حیران کردیا

161

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے سینئر بیٹسمین محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ 40 سال کی عمر میں بھی انہیں صرف ایک چیز کرکٹ کھیلنے پر اکسا رہی ہے کہ وہ ابھی تک ورلڈ کپ جیتنے والے پاکستانی سکواڈ کا حصہ نہیں بنے ہیں۔


ایک کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کیریئر میں بہت کچھ حاصل کیا لیکن جس چیز کی کمی ہے اسی کے سہارے وہ اپنا کیریئر آگے بڑھا رہے ہیں اور

انہیں اس وقت بہتر کرکٹر بننے کا موقع ملا جب انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کی ناکامیوں میں خود ان کی غلطیاں کارفرما ہیں۔

وائٹ بال کرکٹ میں پاور ہٹنگ کی اہلیت میں اضافے کیلئے ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کی طرح پریکٹس اور گالف کھیلنے کا اعتراف کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی ذاتی کوششوں سے خود کو ٹی ٹونٹی کرکٹ سے ہم آہنگ کیا۔