کرس گیل نے بابراعظم کو ویرات کوہلی سے بہتر بیٹسمن قرار دےدیا

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ویسٹ انڈیز کے اوپنر کرس گیل پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو دنیا کے ٹاپ تین کھلاڑیوں میں سے ایک سمجھتے ہیں۔ ایک خصوصی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے جارح مزاج بلے باز نے بابراعظم کے پریکٹس کے طریقے کی تعریف کی۔


انہوں نے کہا کہ میں نے اس کے ساتھ کراچی کنگز کے لیے کھیلا ہوا ہے، انہیں رنز کی بھوک ہے اور وہ ہمیشہ بیٹنگ کرتے رہنا چاہتے ہیں یہاں تک کہ جب نیٹ سیشن ختم ہو جاتا ہے تو بھی

وہ ایک طرف جاتا ہے اور بیٹنگ جاری رکھتا ہے جو ان کی بیٹنگ سے محبت کا عکاس ہے، محنت اور انہماک کی وجہ سے ان کا ٹیمپرامنٹ اور کارکردگی میں تسلسل برقرار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ انٹرنیشنل اور فرنچائز کرکٹ کے سب سے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، مجھے امید ہے کہ وہ اپنی پرفارمنس سے پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *