کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے لئے بری خبر آگئی ڈیل سٹین کتنے میچز کے لئے باہر؟جانیے

117

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے پہلے 2 میچز میں جنوبی افریقی فاسٹ بائولر ڈیل سٹین کی خدمات سے محروم رہے گی جو فیملی کمٹمنٹ کے باعث ابھی تک فرنچائز کو جوائن نہیں کرسکے ہیں۔


سپلیمنٹری کیٹگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے والے 37 سالہ ڈیل سٹین کے 22 فروری کو کراچی پہنچنے کی امید ہے جس کے بعد وہ ضروری ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کے بعد بقیہ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

آل راؤنڈر حسان خان کو ڈیل سٹین کی جگہ عارضی طور پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بائولر عاکف جاوید

ایک سرجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور وہ پی ایس ایل 6 کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے، فاسٹ بائولر ذیشان ضمیر کو اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں عاکف جاوید کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔