چیمپئن کو چیمپئن بنانا چیلنج ہے، ہرشل گبز نے شاندار بات کہہ دی

124

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ہرشل گبز کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگی، چیمپئن کو چیمپئن بنانا چیلنج ہے۔ انہوں نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ


خوشی ہے پی ایس ایل کا حصہ بنا، پی ایس ایل کا شمار بڑی لیگز میں ہوتا ہے۔ ہرشل گبز نے کہا کہ محمد عامر اور بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، دونوں کھلاڑیوں سے کراچی کنگز بھرپور فائدہ اٹھارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوچنگ کی ذمہ داری میرے لیے چیلنج ہے، بائیو سیکور ببل سے زیادہ دشواری نہیں ہے۔ ہیڈ کوچ کراچی کنگز نے کہا کہ جب تک کو رونا ہے ہمیں اس کا عادی ہو نا پڑے گا۔

ہیڈ کوچ کراچی کنگز نے کہا کہ کراچی کنگز اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو گی، چیمپئن کو چیمپئن بنانا چیلنج ہے۔