نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان آنے کا دعوت نامہ قبول کرلیا، کیا کرنے آ رہے ہیں؟ھانیے

120

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا سرور کا کہنا ہے کہ بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اورسیاسی رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے انٹرنیشنل کبڈی مقابلوں کے موقع پر پاکستان آنے کی دعوت قبول کر لی ہے۔


رانا سرور کا کہنا تھا کہ ننکانہ صاحب انٹرنیشنل کبڈی ٹورنامنٹ اور کرتار پور راہداری میں بھارت اور پاکستان کے درمیان مقابلے ہوں گے، روزانہ کی بنیاد پر دونوں ٹیمیں وہاں مدمقابل ہوں گی، بھارتی ٹیم کے ساتھ معروف کرکٹر سدھو بھی آئیں گے۔

روزانہ میچ کے بعد بھارتی ٹیم واپس اپنے ملک چلی جائے گی اور پھر اگلے روز واپس آئے گی۔ دونوں ممالک کی کبڈی فیڈریشنز میں معاملات طے پاگئے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، حکومت اور ملٹی نیشنل اداروں سے درخواست ہے کہ وہ روایتی کھیل کی سرپرستی کریں۔