پاکستان کیساتھ ہوم سیریز آئی پی ایل کے ساتھ متصادم،جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ مشکل میں پڑ گیا

110

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کیساتھ ہوم سیریز کے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) سے تصادم نے جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ (سی ایس اے) کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ اپنے شیڈول کے ساتھ


بھارت سے تعلقات کو بھی متاثر نہیں کرنا چاہتا، جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف محدود اوورز کی سیریز اپریل میں کھیلنی ہے جبکہ اسی عرصے میں آئی پی ایل بھی شروع ہونی ہے

جس کیلئے کاگیسو ربادا، کوینٹین ڈی کوک، فاف ڈوپلیسی اور اینرچ نورکیا سمیت کئی جنوبی افریقی سٹارز نے مختلف فرنچائزز سے معاہدے کررکھے ہیں۔ پروٹیز ڈائریکٹر کرکٹ گریم سمتھ کا کہنا ہے کہ

ہم اپنے تمام بہترین پلیئرز کو پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے دستیاب دیکھنا چاہتے ہیں مگر یہ معاملہ کافی پیچیدہ ہے، ہم نے آئی پی ایل کیلئے کھلاڑی ریلیز کرنے کا بھی وعدہ کررکھا ہے کیونکہ ہر سال ہمارے کھلاڑی اس کا حصہ بنتے ہیں۔