شاہین آفریدی نے نائب،کپتان بنتے ہی شانداردبنگ اعلان کر دیا

199

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے نائب کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اپنی نظریں ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ میں ٹاپ بولر بننے اوراپنی ٹیم کو فتحیاب کرانے پر مرکوز کرلی ہیں۔


شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ لاہور قلندرز کی جانب سے نائب کپتان بنائے جانے پر وہ بہت خوش ہیں، ان کیلئے یہ نیا نیا تجربہ ہے، کوشش کریں گے کہ ٹیم کی بہتری کیلئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں۔

نوجوان فاسٹ بولر نے کہا کہ وہ تیسرے ایڈیشن سے لاہور قلندرز کا حصہ ہیں، اس ٹیم کا ماحول بہت انجوائے کررہے ہیں۔ ایک سوال پر گزشتہ ایڈیشن کے ٹاپ وکٹ ٹیکر نے کہا کہ

وہ ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ میں ٹاپ وکٹ ٹیکر بن کر لاہور قلندرز کو ٹورنامنٹ جتوانا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ شاہین آفریدی نے گزشتہ سیزن میں سب سے زیادہ 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔