پختون شائقین چاہتے تھے کہ میں پشاور زلمی سے کھیلوں، راشد خان نے حیران ن با کہہ دی

117

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پختون شائقین مجھے پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتا دیکھنا چاہتے تھے مگر خوشی ہے کہ پی ایس ایل میں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔


لاہور قلندرز کی طرف سے کھیلنے کے لیے پْرجوش ہوں، عمدہ کارکردگی کا سلسلہ پی ایس ایل میں بھی برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ قلندرز کے مداحوں کی جانب سے بھرپور

پذیرائی مل رہی ہے، رواں سال بھی لاہور کی ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی۔ راشد خان نے کہا کہ قلندرز کی ٹیم میں موجود فخرزمان اور شاہین شاہ آفریدی سے میری اچھی دوستی ہے،

وہ بھی پشتو بولتے ہیں، ہم گراؤنڈ میں بھی اسی کا استعمال کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ شاہد آفریدی کو دیکھ کر لیگ اسپن باولنگ شروع کی، بدقسمتی سے صرف ایک مرتبہ ہی ان کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا۔