سوشل میڈیا پر پی ایس ایل کے نئےترانے ‘چل جواناں’ کے چرچے

183

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
گزشتہ دنوں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کا آفیشل ترانہ ‘گروو میرا’ جاری کیا گیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے زیادہ پسند نہیں کیا گیا۔ مداحوں کی جانب سے ‘گروو میرا’ پر تنقید کرنے کے ساتھ ساتھ گلوکارہ نصیبو لعل کی آواز پر بھی تنقید کی گئی تھی۔


اب حال ہی میں سوشل میڈیا پر پی ایس ایل کا ایک اور ترانہ ‘چل جواناں’ خوب وائرل ہورہا ہے اور اس ترانے کو میوزیشن گروپ ‘پُتھی ٹوپی گینگ’ کی جانب سے بنایا گیا ہے۔’پُتھی ٹوپی گینگ’ کی جانب سے پی ایس ایل 6 کا یہ ترانہ 2 روز قبل یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا تھا جسے اب تک 5 لاکھ 4 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔