جنوبی افریقہ کے بڑےبیٹسمین فاف ڈوپلیسز نے پاکستان سے سیریز کھیل کر جاتے ہی،ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

90

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر فاف ڈوپلیسز نے دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد وطن واپس جا کر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے پیغام میں فاف ڈوپلیسز کا کہناتھا کہ


بے یقینی کا وقت تھا لیکن وہ میرے لیے بہت سے معاملات میں وضاحت لایا ، میرا دل صاف ہے اور زندگی کے نئے باب میں داخل ہونے کا یہی درست وقت ہے ،

ملک کیلئے تمام فارمیٹ کی کرکٹ کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے لیکن اب وقت آ گیاہے کہ میں ٹیسٹ کرکٹ سےکنارہ کشی اختیار کر لوں ، اگر کوئی مجھے 15 سال پہلے کہتا کہ

میں جنوبی افریقہ کی طرف سے 69 ٹیسٹ کھیلوں گا اور کپتانی بھی کروں گا تو میں کبھی یقین نہ کرتا ، بطور ٹیسٹ کرکٹر میں بہت ہی زیادہ شکر گزار ہوں ،

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دو سال آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سال ہیں ، اس کی وجہ سے میں اپنی تمام توجہ اس پر مبذول رکھنا چاہتاہوں، میں جتنا ہو سکے اس فارمیٹ کی کرکٹ کھیلنا چاہتاہوں تاکہ اتنا بہترین کھلاڑی بن سکوں جتنا ممکن ہے،

میں اس پر یقین رکھتا ہوں کہ ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں اپنی ٹیم کو دینے کیلئے میرے پاس بہت کچھ ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ ون ڈے کرکٹ میرے منصوبوں میں شامل نہیں لیکن میں ٹی ٹوینٹی کرکٹ کو اپنی ترجیح بنانے جا رہاہوں ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کرکٹ جنوبی افریقہ کے ساتھ اگلے کچھ مہینوں تک بات چیت میں رہوں گا کہ میرا مستقبل کس طرح کا ہو گا اور امید ہے کہ ہم دونوں اس کا حل تلا ش کرلیں گے جوکہ دونوں کیلئے بہترین ہو گا۔

میں ان سب لوگوں کا شکریہ اداکر تارہاہوں جو کہ ٹیسٹ کرکٹ میں کسی طرح سے بھی مجھ سے جڑے رہے ، میری ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑ اکردار میری فیملی اور اہلیہ کا ہے

ان کے بغیر میں یہ سفر طے نہیں کر سکتا تھا جو میں نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیاہے ۔فاف ڈوپلیسز نے اپنے ٹیم کے کھلاڑیوں ، ساتھیوں اور کوچز کا ان تمام سالوں میں بے حد ساتھ نبھانے پر شکریہ اد کیا