بطور کوچ ہمارے لیے ڈیرن سیمی بہترین آپشن ہیں، وہاب ریاض نے شاندار بات کہہ دی

127

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کپتان پشاور زلمی وہاب ریاض نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈیرن سیمی گزشتہ پانچ سالوں سے ہمارے ساتھ ہیں، بطور کوچ ہمارے لیے ڈیرن سیمی بہترین آپشن ہیں۔
وہ بہتر جانتے ہیں کہ پشاور زلمی کو کیسے چلایا جاسکتا ہے۔


وہاب ریاض نے کہا کہ ڈیرن سیمی کا ارادہ ہے کہ اگر زلمی جیتی تو وہ اپنے بال کٹوا دیں گے۔ ہم نے گزشتہ سالوں کی غلطیوں سے سیکھنا ہے، اس مرتبہ بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

اُن کا کہنا ہے کہ ہم نے 5 سالوں میں مسلسل 5 پلے آف کھیلے ہیں، حسن علی پانچ سال ہماری ٹیم سے منسلک رہے، اب ہمارے اسکواڈ میں ایسے بولرز ہیں جو حسن علی کی جگہ پُر کرسکتے ہیں۔

کپتان پشاور زلمی وہاب ریاض نے مزید کہا کہ میری یہی سوچ ہے کہ جارحانہ کرکٹ کھیلی جائے، اگر ہم سو رنز پر بھی ڈھیر ہوجائیں تو افسوس نہیں ہوگا۔