تبریز شمسی پاکستان کی مہمان نوازی سے متاثر، شاندار بات کہہ دی

139

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی تبریز شمسی پاکستان کی مہمان نوازی اور سیکورٹی سے متاثر ہوگئے۔ پاکستان سے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور جنوبی افریقی بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔


انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری ایک ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی اعلیٰ درجے کی تھی، مہمان نوازی حیرت انگیز تھی۔ تبریز شمسی نے لکھا کہ ’کھیل کے صحیح جذبے سے کرکٹ کھیلنے پر پاکستان ٹیم کا بہت بہت شکریہ۔‘ اس سے قبل تبریز شمسی گوادر اسٹیڈیم کی خوبصورتی دیکھ کر دم بخود رہ گئے اور تعریف کیے بغیر نہ رہے۔