شرجیل خان پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی دکھا کرقومی ٹیم میں واپسی کیلئے پرعزم

114

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کراچی کنگز کے بیٹسمین شرجیل خان نے کہا کہ جس انداز میں ان کی ٹیم نے پی ایس ایل 5 کا اختتام کیا، اس ہی انداز میں چھٹے ایڈیشن کا آغاز کریں گے۔ جارح مزاج بلے باز نے کہا کہ


ان کا ہدف یہی ہے کہ ایسی پرفارمنس دوں جس سے ٹیم کو فائدہ ہو، پی ایس ایل 6 ان کیلئے کافی اہم ہے اور اس ٹورنامنٹ میں وہ کوشش کریں گے کہ اچھا پرفارم کرکے ٹیم میں کم بیک کریں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی فٹنس اور تمام چیزیں مطلوبہ معیار کے مطابق لارہے ہیں۔ جتنے بھی شائقین آرہے ہیں اس کو انجوائے کریں گے، شائقین کی سپورٹ سے جذبہ بڑھتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پچھلے سال کچھ میچز بغیر تماشائیوں کے کھیلے تھے، ان میں میچز والی فیلنگ ہی نہیں تھی۔ کراچی کنگز کو کراوڈ نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے، امید ہے اس بار بھی ایسا سپورٹ ملے گا۔