کرس گیل اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ مل کر، سرفراز احمد نے حیران کن بات کہہ دی

222

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےکپتان سرفراز احمد کا کہنا ہےکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا گزشتہ سیزن ہمارا اچھا نہیں گیا اس کو یاد رکھنا نہیں چاہتے اور نہ وہ باتیں دہرائیں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے پریکٹس سیشن کے بعد


سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ نیا سیزن ہے اور ہماری کوشش ہے کہ بہترین تیاری کے ساتھ میدان میں اُتریں۔ سرفراز کا کہنا تھا کہ پہلے میچ سے ہی کمبی نیشن بنا کر جیتنے کی کوشش کریں گے،

ان کا کہنا تھا کہ کرس گیل، قیس احمد اور فاف ڈوپلیسی کی صورت میں ہمیں اچھے غیر ملکی کھلاڑی ملے، کرس گیل نے اب تک پی ایس ایل میں اپنا منفرد اسٹائل نہیں دکھایا،

اس بار وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ مل کر اپنا اصل رنگ دکھائیں گے۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کوشش ہوگی کہ انفرادی کارکردگی سے کوئٹہ کو میچز میں فتح یاب کراؤں۔