راشد خان بھی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے معترف ہوگئے ہیں۔ شاندار بات کہہ دی

95

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے دہائی کا بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹر قرار دیے جانے والے راشد خان بھی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے معترف ہوگئے ہیں۔ جیو نیوز سے گفتگو میں


راشد خان نے ویرات کوہلی، ولیمسن، روٹ، اسمتھ اور بابراعظم کو دنیا کے ٹاپ پلیئر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ایسا بیٹسمین ہے جس کے سامنے کوئی غلطی نہیں ہوسکتی ہے۔

راشد خان پہلی پی ایس ایل کا حصہ بننے پر پرجوش ہیں اور کہا کہ میں لاہور قلندرز کو اپنی پرفارمنس سے بہترین نتائج دلانے کی کوشش کروں گا۔ اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کہہ چکے ہیں

ہم پی ایس ایل 6 میں کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ راشد خان، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حفیظ کے ساتھ دنیا کے ٹاپ تھری بولرز ہمارے پاس ہیں۔