پاکستان سُپر لیگ: تماشائیوں کو سٹیڈیم میں کن باتوں کا خیال رکھنا ہوگا؟جانیے

78

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں 20 فیصد تماشائیوں کے لیے این سی او سی سے منظور شدہ ایس او پیز کا اعلان کر دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے منگل کو جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق


سٹیڈیم میں آنے والوں کو ایس او پیز اور ضابطہ اخلاق کی سختی سے پابندی کرنا ہو گی۔ این سی او سی سے منظور شدہ ایس او پیز درج ذیل ہیں۔ حفظان صحت صابن اور پانی سے 20 سیکنڈز تک ہاتھ دھوئیں۔

ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کریں۔ چھینکتے یا کھانستے وقت ٹشو پیپر کا استعمال کریں، اس کے بعد ہاتھوں کو اچھی طرح صاف کریں۔ چہرے اور ناک کو چھونے سے گریز کریں۔

سٹیڈیم کے اندر تھوکنے پر پابندی ہے۔ سٹیڈیم میں بیٹھے ہوئے ماسک پہننا لازمی ہو گا جبکہ سٹیڈیم میں ماسک بھی دستیاب ہوں گے۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق تماشائی سٹیڈیم میں سماجی فاصلے کا مکمل خیال رکھیں


ضابطہ اخلاق ماسک کے بغیر سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ سٹیڈیم میں داخلے اور سیٹ پر بیٹھے ہوئے اپنے چہرے کو ماسک سے ڈھانپے رکھیں۔ سٹیڈیم میں موجود عملے سے اپنے سٹینڈز میں داخلے کی جگہ کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کریں۔

کو رونا کی کوئی بھی علامت ظاہر ہو تو سٹیڈیم کا رخ مت کریں۔ اگر سٹیڈیم میں بیٹھے آپ کو کو رونا کی کوئی بھی علامات ظاہر ہو تو براہ کرم فوری طور پر وہاں موجود انتظامی عملے کو مطلع کریں۔ سٹیڈیم میں بیٹھے ہوئے سماجی فاصلے کا مکمل خیال رکھیں اور

بائیو سکیور ببل میں موجود کسی بھی فرد سے دور رہیں۔ ریسٹ رومز یا سٹیڈیم سے باہر نکلنے کے علاوہ ہر وقت اپنی نشست پر موجود رہیں۔ بیت الخلا کی سہولتایک وقت میں تین افراد سے زائد بیت الخلا کے لیے مخصوص جگہ کی طرف نہیں جا سکیں گے۔ وہاں موجود سکیورٹی گارڈز اس کو یقینی بنائیں گے۔


سیٹوں میں فاصلہ دو افراد یا ہر گروپ کے درمیان دو سیٹوں کا فاصلہ ہو۔ کوئی بھی گروپ صرف ایک گھر میں رہنے والے افراد پر مشتمل ہو سکے گا، تاہم سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ضروری ہو گا،دو قطاروں کے درمیان ایک قطار خالی رکھنا ضروری ہے۔

ماسک کے بغیر سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، دوسری طرف پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے کہا ہے کہ ’وہ پی سی بی کی طرف سے وزارت صحت اور این سی او سی کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ان کی مدد کے بغیر ہمارے لیے پی ایس ایل 2021 میں شائقین کو سٹیڈیم لانا ممکن نہ تھا۔‘ سلمان نصیر نے امید ظاہر کی ہے کہ ’شائقین کرکٹ این سی او سی کے فیصلے کا احترام کریں گے اور

سماجی فاصلے سے متعلق تمام پروٹوکولز پر عمل درآمد کریں گے جس کی بنیاد پر ہی ایونٹ کے آخری چار میچز میں تماشائیوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ ہو گا۔‘