لاہور قلندرز پی ایس ایل میں اچھاآغاز کریگی، محمد حفیظ نے لاہوریوں کو امید دلادی

89

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ٹیم لاہور قلندرز کےسینئر پلیئر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل6 میں اچھا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔ محمد حفیظ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ


پانچویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کا آغاز اچھا نہیں تھا، اس بار ہم اچھے آغاز کے ساتھ اپنا مومینٹم برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اس سیزن میں بھی اچھا کھیلے گی،

اچھی چیز یہ ہے کہ لاہور قلندرز کے پرفارمرز تبدیل نہیں ہوئے ہیں۔ حفیظ کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کے ساتھ انڈراسٹینڈنگ بھی ہے اور اعتماد بھی ہے، مجھے امید ہے کہ

پچھلے سال سے بہتر کھیلوں گا۔ واضح رہے کہ محمد حفیظ پاکستان سپر لیگ کے مسلسل دوسرے ایڈیشن میں پی ایس ایل کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔