اپنی کارکردگی سے فینز کو مایوس نہیں کروں گا، شاہد آفریدی نےدبنگ اعلان کر دیا

154

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کا آغاز 20 فروری سے پاکستان کے میدانوں میں ہونے جارہا ہے، جس کے لیے تمام ہی کھلاڑی پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔ ایسے میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر


شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ اس مرتبہ اپنی کارکردگی سے مداحوں کو مایوس نہیں کریں گے۔ پاکستان سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن میں کرکٹرز ایکشن کے لیے جبکہ فینز اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے پُرجوش ہیں۔

بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ لیگ نوجوان ٹیلنٹ کے لیے کافی اہم ہے، پاکستان کو اس لیگ کی وجہ سے بہت ٹیلنٹ ملا۔ میں نے دنیا بھر میں لیگ کھیلی، لیکن پی ایس ایل میں بولنگ کا معیار سب سے بہتر پایا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ بڑا برانڈ ہے، اور پاکستان کی پہچان ہے، اس بار بھی سب مل کر اسے کامیاب بنانے کی کوشش کریں گے۔