کشمیر پریمئیر لیگ کا ترانہ ’کھیل آزادی سے‘ جاری، شاندارویڈیو

149

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کشمیر پریمئیر لیگ (کے پی ایل) کا ترانہ ’کھیل آزادی سے‘ جاری کردیا گیا۔ کے پی ایل ترانہ بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے گایا ہے، گانے میں شوبز اور اسپورٹس اسٹارز ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے۔


شاہد آفریدی، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم، اداکار شان شاہد، فلم اسٹارز مہوش حیات، ایمان علی، فضا علی، جگن کاظم اور عائشہ عمر بھی ویڈیو کا حصہ ہیں۔ کشمیر پریمیئر لیگ 16 سے 27 مئی تک مظفرآباد میں کھیلی جائے گی۔ کے پی ایل میں مظفر آباد ٹائیگرز، میرپور رائلز، راولا کوٹ ہاکس، کوٹلی پینتھرز، باغ اسٹالینز اور اوور سیز واریئرز حصہ لیں گی۔