قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے بھی پی ایس ایل کاترانہ جاری کردیا

104

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹر بلال آصف نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کا ترانہ جاری کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹیسٹ کرکٹر بلال آصف نے پی ایس ایل 6 نیا ترانہ ’ ’یہ ہے پی ایس ایل‘ جاری کیا ہے۔


اپنی ٹویٹ میں انہوں نے ترانے کا یوٹیوب لنک بھی شئیر کیا ہے۔ بلال آصف کے اس ترانے کو شائقین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔ پی ایس ایل ترانے کی شوٹنگ بادشاہی مسجد کے اردگر د کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سپن باؤلر بلال آصف پاکستان کی جانب سے پانچ ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں۔