پی ایس ایل 6،قومی کرکٹر نے شائقین سے بڑا مطالبہ کر دیا

98

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل کے میچز سٹیڈیم میں دیکھنے کے لیے آنے والے تماشائیوں سے ذمہ داری اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


جیو نیوز کے مطابق ‏ محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے لیے خوش آئند بات یہ ہے کہ 20 فیصد کراؤڈ کو اجازت ملی ہے لیکن اب ذمہ داری کراؤڈ کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

کراؤڈ کو اجازت ملنا ایک اچھا فیصلہ ہے کیونکہ مزہ کراؤڈ کے ساتھ ہی آتا ہے، اس سے گراؤنڈ میں انرجی میں اضافہ ہوتا ہے اور متحرک ہونے کا موقع ملتا ہے۔ ہم سب کی کوشش ہو گی کہ

فینز کو پی ایس ایل کے دوران تفریح پہنچائیں، پاکستان میں یہ پہلا ایونٹ ہے کہ کو رونا کے دوران تماشائی سٹیڈیمز کا رخ کررہے ہیں۔ محمد حفیط پی ایس ایل 6 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔