کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

139

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
آسٹریلین آل راؤنڈر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اہم کھلاڑی بین کٹنگ رشتہ ازادواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ اپنی شادی کی تصاویر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر جاری کی ہیں۔


کو رونا وائرس کے باعث ان کی شادی ایک سال تاخیر کا شکار ہوئی۔ بین کٹنگ کی شادی آسٹریلیا کے شہر بیورن بے میں ہوئی۔ شادی کی تقریب میں ان کے قریبی عزیز اور دوست شامل ہوئے۔ بین کٹنگ اور ان کی اہلیہ ایرن ہالینڈ نے سفید رنگ کا دلفریب عروسی لباس زیب تن کیا ۔شادی کی تقریب میں آسڑیلین کرکٹر عثمان خواجہ بھی موجود تھے۔