کشتی ایک بہانہ ہے،پار لگانے والا تو، محمد رضوان نے شاندار پیغام جاری کردیا

182

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کہا ہے کہ بندا تو بھولنے والی ذات ہے، ساتھ نبھانے والا اللہ پاک ہے، جنوبی افریقا کے خلاف کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے محمد رضوان نے


محمد رضوان نے ٹویٹ میں شاعرانہ انداز میں کہا ہے کہصرف اللہ کی ذات سے ہی ہوتا ہے، اللہ کے غیر سے نہیں ہوتا. کشتی ایک بہانہ ہے،پار لگانے والا تو. بندا بھولنے والی ذات، ساتھ نبھانے والا تو.

محمد رضوان کی ٹویٹ دراصل اللہ پاک کا تشکر ہے کہ میں نے کچھ نہیں کیا، جو بھی ہوا اللہ کی مدد سے ہوا ہے. محمد رضوان اس حوالہ سے ہمیشہ ہی کہتے آئے ہیں کہ

میری ذات میں کوئی کمال نہیں ہے، میری پرفارمنس اللہ پاک کے فضل وکرم سے ہوئی ہے. حالیہ عرصے میں ہی نہیں بلکہ انہوں نے گزشتہ کئی ماہ سے تسلسل کے ساتھ پرفارم کیا ہے،


ان کے اوپر سابق کپتان سرفراز احمد کی موجودگی کا دبائو ہمیشہ ہی رہتا ہے. پھر چند دن قبل جب انہوں نے سنچری اسکور کی تھی تو محمد حفیظ نے انہیں پاکستان کا نمبر ون وکٹ کیپر قرار دیا تھا،

اس پر سرفراز احمد نے پاکستان کی جملہ تاریخ کے وکٹ کیپرز کے نام لکھ کر کہا تھا کہ نمبر ون تو سارے ہی ہو تے ہیں جو بھی پاکستان کی کیپ پہنے وہ نمبر ون بنتا ہے،

اس میں محمد عامر نے بھی سرفراز کے موقفف کی تصدیق کی تھی جس پر ایک بحث چھڑ گئی تھی. پاکستانی ٹیم میں سرفراز احمد کی جگہ لینے والے محمد رضوان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے

دوروں میں بھی کامیاب رہے ہیں، ان جیسا تسلسل کسی بھی کھلاڑی حتیٰ کہ بابر اعظم کی کار کردگی میں بھی دیکھنے میں نہیں آرہا ہے، اسی لیے پی سی بی کیمپ مین رضوان ہی پہلی ترجیح ہیں.