میں فارم پر یقین نہیں رکھتا‘ مین آف دی سیریز محمد رضوان نے کرکٹ میں رائج اہم ٹرم کومسترد کردیا

151

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچو ں میں عمدہ کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے پہلے میچ میں شاندار سنچری،


محمد رضوان نےپہلے میچ میں شاندارسنچری، دوسرے میچ میں نصف سنچری جبکہ تیسرے میچ میں 42سکو ر بنائے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا میں نے

کبھی بھی فارم پر یقین نہیں کیا بلکہ محنت پر یقین رکھتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کی ذات عزت دینے والی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلے بازی میں میرے لیے جو نمبر موزوں ہے

اس نمبر پر پرفارم کیا جو میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میں ٹی ٹوئنٹی میچز میں نچلے نمبرز پر بلے بازی کرتا تھا تو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔