ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کےبعد مصباح الحق بھی میدان میں آ گئے، شاندار بات کہہ دی

112

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ سیریز جیتنا بہت ضروری تھا۔ انہوں نے کہا کہ نئے لڑکوں نے بہت اچھی پرفارمنس دی۔ ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ٹی 20 سیریز جیتنے کے بعد کہا کہ


ہوم سیریز میں جیت سے کھلاڑیوں کو اعتماد ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں تھا۔ پی ایس ایل میں کافی کھلاڑیوں کے لیے موقع ہے۔ حسن علی کو پہلے دو ٹی20 میچز میں آرام دیا گیا تھا۔

مصباح الحق نے کہا کہ آصف علی کی ون ڈے کپ اور ٹی 20 میں اچھی پرفارمنس تھی۔ زاہد محمود کا ڈیبیو بہت زبردست رہا۔

مصباح الحق نے کہا کہ قومی ٹیم نے ورلڈکپ سے پہلے 20 ٹی 20 میچز کھیلنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حفیظ، عماد اور شاداب نہیں تھے لیکن پھر بھی ہم سیریز جیتے ہیں۔