بابر اعظم نے اوپننگ کرنے کے بجائے نچلےنمبر پر بیٹنگ کرنے کی وجہ بتادی

78

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 44 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر ٹیم کی جیت کی راہ ہموار کی۔ میچ کے بعد گفتگو کے دوران ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آج اوپننگ کرنے کے بجائے


نچلے نمبر ز پر کھیلنے کی وجہ یہ تھی کہ ہم چاہتے تھے کہ حیدر علی پاور پلے کا بہترین استعمال کرے اور میں نچلے نمبر پر تبریز شمسی کے خلاف کھیل سکوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہماری بلے بازی آئی تو ہماری کوشش تھی کہ جتنی لمبی اننگز کھیل سکیں کھیلیں گے اوراسی پلان پر عمل کیا۔ کپتان نے کہا کہ کھلاڑیوں نے سو فیصد پرفارمنس دی،

حسن علی اور محمد نواز نے بھی ٹیم میں اچھی واپسی کی ۔ بابر اعظم نے کہا کہ نئے لڑکے ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کر کے آرہے ہیں اور ہم انہیں پر اعتماد رہنے کا مشورہ دیتے ہیں ۔