آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے باعث ایشیاکپ کا انعقادخطرے میں پڑ گیا

128

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے باعث ایشیا کپ کا انعقاد خطرے میں لگ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنلز جون میں شیڈول ہیں اور


تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ اورآئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کےفائنلز جون میں شیڈول ہیں اور بھارت کے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی کی صورت میں ایشیا کپ ممکن نہیں ہو گا۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم بھارت بھجوانے سے پہلے پی سی بی سیکیورٹی پلان مانگے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی ویزے ایشو نہیں،

ایشو قومی کھلاڑیوں کے حفاظتی انتظامات ہیں، پاک، بھارت تعلقات سے سیکیورٹی معاملہ نہایت حساس ہے، اس لیے پی سی بی آئی سی سی سے قومی ٹیم کی حفاظت کی ٹھوس یقین دہانی چاہتا ہے۔