وننگ کمبی نیشن کا بہانہ بناکر ٹیم تبدیل کرنے سے گریز کرنا عقل مندی نہیں ہے، راشد لطیف نے شاندار بات کہہ دی

160

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
راشد لطیف کہتے ہیں کہ وننگ کمبی نیشن کا بہانہ بنا کر ٹیم تبدیل کرنےسے گریز کرنا عقل مندی نہیں ہے کیونکہ جو لڑکے پرفارم نہیں کر رہے، ان کو وننگ کمبی نیشن کا ایج دینازیا دتی ہے۔


ڈاکٹر نعمان نے کہا ہے کہ نہ ہم ٹیم بنارہے ہیں اور نہ میچ جیت رہے ہیں۔راشد نے اعتراف کیا کہ بیسٹ ٹیسٹ سائیڈ نے سیریز نہیں جیتی لیکن اکثر اچھی ٹیم رہ ہی جاتی ہے۔

پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ محمد حفیظ سے ایک نہیں تو کم سے کم 2میچ میں واپسی کرسکتے تھے، انہیں بائیو سیکیور ببل کے ڈرامے سے نکالا گیا یہ غلط ہوا ہے۔

راشد لطیف نے اس پر کہا ہے کہ جب سے نکالا گیا تھا، تب سے ہم کہہ رہے ہیں کہ یہ غلط ہوا ہے۔ شعیب اختر کہتے ہیں کہ اب سیریز کے ہارنے کے ڈر سے تبدیلی ہوگی۔