حسن علی نےڈیتھ اوورزمیں چھکے کیسے لگائے؟پاکستانی باؤلر نے خود ہی بتا دیا

137

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے آٹھویں نمبر پر آکر دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے صرف 13 گیندوں پر 20 رنز بنا ئے اور قومی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔


میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حسن علی کا کہنا تھا کہ جب کھیلنے کے لیے آیا تھا تو پریشر ضرورتھا لیکن صرف دو باؤنڈریز چاہیے تھیں۔ گراؤنڈ گیلی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے

باؤلر کے ہاتھ سے بال پھسل رہا تھا اور جس کافائدہ بیٹنگ کو ملااور ایک باؤنڈری لگا کر ہمیں مزید ہارڈ ہٹنگ کرنے کا حوصلہ ملا۔ ڈیوڈملر کے چھکے مارنے پرسوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ

جب وہ کھیل رہے تو تھوڑی پریشانی ہوئی تھی لیکن ہم نے ابتداء میں ہی ان کےاہم کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا تھا جس کی وجہ سے ایک بڑاہدف روکنے میں کامیاب ہوئے۔