پہلےنماز پھر کھیل۔۔۔ محمد رضوان نے میچ کے دوران گراؤنڈ میں نماز ادا کی۔ویڈیو نےتہلکہ مچادیا

132

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقا کے خلاف دونوں ٹی 20 میچز میں شاندار پرفارمنس دینے والے محمد رضوان کی ایک اور خوبی شائقین کرکٹ کو بھا گئی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم پر کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ کے دوران


محمد رضوان نے گراونڈ میں ہی مغرب کی نماز ادا کی۔ میچ کے دوران مغرب کی آذان ہوگئی، اوور کی تکمیل پر محمد رضوان نے گراؤنڈ کے اندر ہی انفرادی طور پر نماز ادا کی۔اس دوران میچ کے امپائر اور جنوبی افریقی کھلاڑی محو گفتگو کرتے رہے، اور جیسے ہی رضوان نے نماز کی ادائیگی مکمل کی تو میچ دوبارہ شروع ہوگیا۔