السلام علیکم پاکستان،پی ایس ایل کے دادا ڈیرن سیمی کا کراچی پہنچتے ہی محبت بھرا پیغام

130

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لئےجمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پاکستان پہنچ گئے ہیں، انہوں نے پاکستان اترنے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو ٹویٹ میں کہا کہ السلام علیکم پاکستان۔ پی ایس ایل سکس کے لئے واپسی بہت ہی اعلیٰ ہے۔


اگر چہ اس سال میں کھیلنے کے لئے نہیں آیا ہوں لیکن میں پشاور زلمی کا ہیڈ کوچ بننے پر ہی بہت پرجوش ہوں۔ میرا پیغام آپ سب کے لئے یہ ہے کہ اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔

ہم اس کووڈ کے خلاف بھر پور جدوجہد کر رہے ہیں۔ اپنے آپ کو محفوظ بنانے کے لئے پروٹوکولز کی پیروی کریں۔ دیرن سیمی نے اپنے ہاتھ میں پکڑے ماسک کو لہراتے ہوئے بتایا کہ وہ بھی ایسا ہی کر رہے ہیں،

آپ سے بات کرنے کے لئے اسےاتارا ہے۔ ڈیرن سیمی نے کہا ہےکہ ان حالات میں پاکستان آنا اچھا لگا ہے،ہم آپ کو حسب سابق اچھی تفریح مہیا کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔