رضوان کو نمبر ون کہنے پر سرفراز احمد نے محمد حفیظ کو کراراجواب دیدیا

275

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقا کے خلاف لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں سنچری بنانے پر محمد حفیظ نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ آپ چمکتے ہوئے ستارے ہو، اور


محمد حفیظ نے لکھا تھا کہ آپ چمکتے ہوئے ستارے ہو، حیرت ہے کہ آپ کو کب تک یہ ثابت کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ تمام فارمیٹس میں پاکستان کے نمبر ون وکٹ کیپر بیٹسمین ہو۔

اسکے جواب میں سرفراز احمد نے ٹوئٹر پر محمد حفیظ کو مخاطب کرتے ہوئے جواب دیا کہ حفیظ بھائی پاکستان کے لئے جس نے بھی کھیلا امتیاز احمد، وسیم باری ، تسلیم عارف سے لے کر

سلیم یوسف اور معین خان، راشد لطیف سے لے کر کامران اکمل اور اب محمد رضوان تک سب پاکستان کے لئے نمبر ون رہے اور اسی کے مطابق ان کی عزت کی جاتی ہے۔