خواہش ہے افغان کرکٹ ٹیم پاکستان میں آکر کھیلے: راشد خان نے شاندار بات کہہ دی

226

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
افغانستان کے ٹیسٹ کرکٹر راشد خان نے کہا کہ سپورٹس قوموں کو آپس میں ملاتی ہیں، خواہش ہے افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں آکر کھیلے۔ کامران اکمل کے یو ٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے 22 سالہ راشد خان نے کہا کہ


راشد خان نے کہا کہ 2016ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ہمارے باؤلنگ کوچ منوج پربھارکر نے مجھے کہا کہ اپنی باؤلنگ کی سپیڈ کم کروں تو میں نے اس پر کام کرنا شروع کردیا

اس دوران انضمام الحق نے مجھے دیکھ لیا تو انہوں نے مجھے نصیحت کی کہ اگر میں نے اپنی باؤلنگ کی سپیڈ کم کی تو میں وہ راشد خان نہیں رہوں گا جس کیلئے میں جانا چاہتا ہوں۔

راشد خان نے کہا کہ بہت کم پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا ہوں، پہلی بار پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کے لئے بہت پرجوش ہوں، پی ایس ایل میں کھیل کر بہت مزہ آئے گا۔