پی ایس ایل کا ترانہ ، شعیب اختر کی تنقید کے بعد آئمہ بیگ بھی بول پڑیں

103

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی جانب سے تنقید کے بعد گلوکارہ آئمہ بیگ اور نصیبو لال کا موقف بھی آگیا، آئمہ بیگ نے ترانے سے متعلق اپنے خیالات بیان کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل سے تین سال سے منسلک ہوں،


ایک مرتبہ پھر کام کر کے بہت خوشی محسوس کر رہی ہوں۔ نصیبو لال نے کہا کہ میرا گروو میرا پیارا پاکستان اور یہ کیمرہ ہے، بہت اچھا لگ رہا ہے اور پہلے بار کام کر کے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

گانے کے پروڈیسر زلفی نے کہا کہ گروو میرا پی ایس ایل سمیت تمام لوگوں کی نمائندگی کرتا ہے، نصیبو لال کی آواز کی گونج سٹیڈیم میں پھیلی ہو اس تصور کے ساتھ ہم نے اس ترانے کی میلاڈی بنائی ہے۔

یاد رہے شعیب اختر نے پی ایس ایل سکس کے ترانے پر منتظمین کوسخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ گانا اتنا برا بنایا گیا ہے کہ اسے سن کر ان کے بچے ڈر گئے۔