انڈین کرکٹ ٹیم کےکپتان ویرات کوہلی پاکستانی ہٹر کےدیوانے، اپنا بیٹ گفٹ کر دیا۔۔

167

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ وکٹ کیپر معین خان کے نام سے تو ہر کوئی واقف ہے۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کےلئے کافی میچز کھیلے ہیں۔ اور وہ قومی ٹیم کے کپتان بھی رہے چکے ہیں۔ انہوں نے کرکٹ میں اپنا لوہا منوایا،


اب ان کے صاحب زادے اعظم خان کرکٹ میں چھائے ہوئے ہیں۔ اب تک انہیں قومی ٹیم میں سلیکشن تو نہیں مل سکی، مگر امید کی جارہی ہے، کہ وہ جلد پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔۔

انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی معین خان کے صاحب زادے اعظم خان کے دیوانے نکلے ہیں۔ اعظم خان کی ملاقات ویرات کوہلی سے پیچھلے سال ہوئی تھی۔ تو

ویرات کوہلی نے اعظم خان کو اپنا بیٹ گفٹ کیا تھا۔ اعظم خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے اوپر اپنی پوسٹ شیئر کی، اور انڈین کیپٹن ویرات کوہلی کا شکریہ ادا کیا۔