کپتان بابراعظم نے دوسرے ٹی 20 میچ میں شکست کی وجہ بتادی

104

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ مڈل اوور میں اچھی بیٹنگ نہ کرسکنے کے باعث میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے بعد گفتگو کر تے ہوئے انکا کہنا تھا کہ


بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے جو سوچا تھا اس سے رنز کم ہوئے، اچھا ٹارگٹ سیٹ نہیں کر سکے اور پارٹنز شپ بھی نہیں لگی۔ آج کا وکٹ بھی گزشتہ میچ جیسا تھا،

بیٹنگ کے ساتھ ساتھ باؤلنگ میں بھی غلطیاں ہوئیں۔ جنوبی افریقہ اپنے پلان میں کامیاب ہوئی، کل (اتوار کو) میچ کا نتیجہ مختلف ہوگا، آخری میچ کے لیے نیا پلان بنائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں چھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 145رنز کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا تھا۔