وکٹ کیپر محمد رضوان سپنرعثمان قادر کو کیا کہہ رہے تھے؟لیگ سپنر نے خود ہی اپنی شاندار باولنگ کا راز بتا دیا

244

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ سپنر عبد القادری کے صاحبزادے اور قومی ٹیم کے لیگ سپنر عثمان قادر اپنی شاندار باولنگ کا راز بتا دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ویر ایشن کے ساتھ باولنگ کی جس کی وجہ سے وکٹیں لینے میں کامیاب ہوا ۔


عثمان قادر نے کہا کہ میری کوشش تھی کہ زیادہ سے زیادہ ڈاٹ بال کروںاور ویری ایشن کے ساتھ گیند کروں جس میں اللہ نے عزت دی ۔ان کا کہنا تھا کہ گراونڈ میں اوس پڑی ہوئی تھی لیکن

ثقلین مشتاق اور مصباح الحق نے پہلے ہی اس کی تیاری کروا رکھی تھی ۔اس موقع پر عثمان قادر سے سوال ہوا کہ وکٹ کے پیچھے سے محمد رضوان کیا کہہ رہے تھے؟

انہوں نے بتا یا کہ محمد رضوان کہہ رہے تھے کہ بال کراتے وقت زور نہیں لگا نا ،میں نے گیند کراتے ہوئے زور لگا یا تو ایک گیند پیچھے گر گیا جس کے بعد گیند کراتے ہوئے زور نہیں لگا یا بلکہ ویری ایشن سے باولنگ کی ۔