ٹی 20 کی تاریخ میں علیم ڈار کا پہلا فیصلہ تبدیل ہو گیا

128

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
دنیائے کرکٹ پاکستان کے مایہ ناز امپائر علیم ڈار کے فیصلوں کی معترف ہے جنہوں نے ٹیکنالوجی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تاہم ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ان کا فیصلہ تبدیل ہو گیا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستانی کے عظیم امپائر علیم ڈار نے ٹی 20انٹرنیشنلز میں 12 فیصلے ایسے کئے جنہیں مختلف ٹیموں نے چیلنج کیا تاہم ڈی آ رایس ٹیکنالوجی نے ان میں سے

مسلسل 11 فیصلوں کو درست ثابت کر دیا لیکن پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پہلی مرتبہ ان کا فیصلہ تبدیل ہو گیا۔ علیم ڈار نے مہمان ٹیم کے کپتان

ہینری کلاسن کو عثمان قادر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا جس پر انہوں نے ریویو لے لیا جس دوران ری پلے میں دیکھا گیا کہ گیند سٹمپس سے باہر جا رہی تھی اور یوں علیم ڈار کا فیصلہ تبدیل ہو گیا۔