محمد رضوان کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا سلسلہ جاری، 5 بڑے ریکارڈ اپنے نام کرلیے

106

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
محمد رضوان نے 63 گیندوں پر سینچری مکمل کی۔ انہوں نے 64 گیندوں پر 104 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد رضوان نے اپنی اننگز میں چھ چوکے اور سات چھکےلگائے۔ اسکے ساتھ ہی رضوان نے 5 بڑے ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں


(1) محمد رضوان کرکٹ کی تاریخ میں تینوں فارمیٹس میں سینچری سکور کرنے والے دوسرے وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے ہیں۔ ان کے علاوہ یہ اعزاز صرف کیوی کپتان برینڈن میکولم کے پاس ہے۔

(2) ٹی 20 کرکٹ میں سینچری سکور کر نے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ (3) محمد رضوان ساؤتھ افریقہ کے خلاف سنچری سکور کر نے والے پہلے وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے ہیں۔

(4- محمد رضوان پاکستان کی طرف سے سنچری بنانے والے پہلے وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے ہیں۔ 5- محمد رضوان ٹی 20 کرکٹ میں سینچری کر نے والے احمد شہزاد کے بعد دوسرے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں۔