جب بابر اعظم رن آوٹ ہوئے تومحمد رضوان کی کیا کیفیت تھی؟مین آف دی میچ محمد رضوان نےخود ہی بتا دیا

144

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 64 گیندوں پر 104رنز بنائے اور نا ٹ آوٹ رہے جس پر انہیں مین آف دی میچ کا بھی اعزاز دیا گیا ۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا


انہوں نے کہا کہ جب بیٹنگ کرنے آئے تو پہلے یہ پریشر تھا کہ آپ کے سامنے ورلڈ کلاس بلے باز اور آپ کا کپتان بلے بازی کر رہا ہے لیکن جب بابر اعظم رن آوٹ ہوئے تو پریشر مزید بڑھ گیا جس کے بعد

پچ کو ریڈ کرتے ہوئے اپنی اننگز بنائی۔ رمیض راجہ نے محمد رضوان سے سوال کیا کہ ناقدین کہتے ہیں آپ چھکے نہیں مارتے تو آج آپ نے چھکے اور چوکے بھی مارے اس پر کیا کہیں گے؟

محمد رضوان نے جواب دیا کہ سنا ہے کہ میں چھکے نہیں لگا سکتا ،میں اپنی شارٹس میں بہتری لانے کی کوشش کر رہا ہوں اور اللہ مدد کر رہا ہے ۔