بابراعظم نے جیت کا کریڈٹ کس کو دیا؟یہ بھی بتا دیا اور ساتھ ہی سب سےبڑی کمزوری بھی بتا دی

171

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میچ کے شروع میں گیند بلے پر نہیں آرہی تھی،اس وقت ہمیں شارٹس کی بجائے پارٹنز شپ قائم کرنی چاہیے تھیں۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ


لڑکوں نے کافی کوشش کی، پاور پلے میں ہم نے زیادہ سکور دئیے، دو تین اوور اچھے نہیں ہوئے۔عثمان قادر اور محمد نواز نے بہترین باولنگ کی اور سکورز کو روکا۔

پچ پر گیند گرپ ہورہی تھی اور سپنرز کو مدد مل رہی تھی، اختتام پر فاسٹ باؤلرز نے اچھی گیند بازی کی۔رضوان نے بہترین بیٹنگ کی، ٹیم اس وقت پر اعتماد ہے۔ اوس سے زیادہ فرق نہیں پڑا،

فیلڈنگ بھی کافی اچھی ہوئی،ہر دن کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ کو امپروو کررہے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے کپتان کلاسن کا کہنا تھا کہ بیٹنگ میں بہتر کارکردگی نہیں دکھا سکے،سپنرز کے خلاف مزید بہتر کھیلنے کی ضرور ت ہے۔