’اگر پاکستان کے رنز ہی نہ بڑھتےتو میں نے اپنے 100 کا کیا کرناتھا‘ شاندار کارکردگی دکھانے والے محمد رضوان نے کمال کا انکشاف کر دیا

135

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں عمدہ سنچری سکور کرنے والے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے سنچری کا نہیں بلکہ ٹیم کے سکور کو اوپر لے جانے کا سوچا تھا،


تفصیلات کے مطابق محمد رضوان نے کہا کہ میں نے اننگز کے دوران کبھی 100 کا نہیں سوچا تھا بس یہی ذہن میں تھا کہ پاکستان کا سکور بڑا ہو جائے، میرا 96 اور 98 رنز پر کیچ ڈراپ ہوا لیکن

میں نے یہ نہیں سوچا ہوا تھا کہ ڈبل ہو اور سنچری کروں، رنز چونکہ کم تھے اس لئے چوکوں چھکوں کی ضرورت تھی، میں نے اپنے 100 کا کیا کرنا تھا اگر

پاکستان کے رنز ہی زیادہ نہ ہوتے، سنچری کا اب مزہ آرہا ہے کہ پاکستان ٹیم میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی، میرے 98 یا 99 رنز بھی ہوتے تو مجھے اس کی پراوہ نہ ہوتی۔