دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان، سب کے پسندیدہ کھلاڑی کو ٹیم میں واپس شامل کرنے کا فیصلہ

689

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 3 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 13 فروری بروز ہفتہ کو شام 6 بجے کھیلا جایے گا، پاکستان نے پہلے ہی جنوبی افریقہ کو پہلے میچ میں شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی ہے،


تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پہلے میچ کے شروع میں گیند بلے پر نہیں آرہی تھی، اس وقت ہمیں شارٹس کی بجائے پارٹنز شپ قائم کرنی چاہیے تھیں۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ لڑکوں نے کافی کوشش کی، پاور پلے میں ہم نے زیادہ سکور دئیے، دو تین اوور اچھے نہیں ہوئے۔

عثمان قادر اور محمد نواز نے بہترین باولنگ کی اور سکورز کو روکا۔ پچ پر گیند گرپ ہورہی تھی اور سپنرز کو مدد مل رہی تھی، اختتام پر فاسٹ باؤلرز نے اچھی گیند بازی کی۔


محمد رضوان نے بہترین بیٹنگ کی، وہ ہمارے سب سے بہترین بیٹسمین ہیں جو ہر فارمیٹ میں رنز کر رہے ہیں، ٹیم اس وقت پر اعتماد ہے۔اوس سے زیادہ فرق نہیں پڑا،فیلڈنگ بھی کافی اچھی ہوئی،ہر دن کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ کو امپروو کررہے ہیں۔

دوسری جانب ساؤتھ افریقہ کے خلاف سنچری بنانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نےکہا ہے کہ بیٹنگ کے دوران اپنی سنچری کے بارے میں نہیں سوچا تھا،صرف پاکستان کا ٹارگٹ میرے دماغ میں چل رہا تھا،

اللہ کی رحمت سے پاکستان کی کامیابی کے بعد اپنی سنچری کا بھی مزہ آ رہا ہے۔ محمد رضوان کا کہنا تھا کہ سیریز میں جب آپ پہلا میچ جیتتے ہیں تو پھر ٹیم کو ایک اعتماد حاصل ہوتا ہے اور مومنٹم بنتا ہے،

پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہونے کا امکان ہے
کپتان بابراعظم، حیدر علی، حسین طلعت، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد رضوان، فہم اشرف، محمد نواز، شاہین آفریدی، حارث رؤف، اور عثمان قادر شامل ہیں، مزید پچ اور موسم دیکھ کر ہتمی فیصلہ کیا جایے گا.