جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز، قومی ٹیم کس چیز کومدنظر رکھتے ہوئے تیاریاں کر رہی ہے؟عثمان قادر کا حیران کن انکشاف

102

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں اوس کو پیش نظر رکھتے ہوئے خصوصی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور قومی ٹیم کے سپنر عثمان قادر کا کہنا ہے کہ کوچز ہماری مکمل رہنمائی کر رہے ہیں کہ


تفصیلات کے مطابق ورچوئل پریس کانفرنس میں عثمان قادر نے کہاکہ قذافی سٹیڈیم میں اچھی پریکٹس کا موقع ملا ہے اور میں نے ثقلین مشتاق اور محمد یوسف کی کوچنگ میں

اپنی صلاحیتیں نکھارنے پر کام کیا ہے۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول ٹی 20 سیریز کے میچز میں اوس بھی کھیل پر اثر انداز ہوسکتی ہے، اس لئے ایسی صورت میں بہتر کارکردگی کیلئے بھی

سابق آف سپنر نے رہنمائی کی ہے کہ اگر اوس ہوئی تو گیند کو کس طرح گرپ کرنا ہے، اگر کھیلنے کا موقع ملا تو زیادہ سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔


انہوں نے کہا کہ ورائٹی ہر لیگ سپنر کے پاس ہوتی ہے،میں نے اپنے والد عبدالقادر سے جوکچھ سیکھا اس ہنر کو میدان میں بروئے کار لاﺅں گا، ہم اچھی کرکٹ کھیل کر حریف کو دباﺅ میں لانے کی کوشش کریں گے،

جارح مزاج ڈیوڈ ملر کی وکٹ حاصل کرنا چاہوں گا۔ ایک سوال پر عثمان قادر نے کہا کہ زاہد محمود اچھے باﺅلر اور ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرکے قومی ٹیم میں آئے ہیں،

ان کے سکواڈ میں ہونے سے مجھ پر کوئی دباﺅ نہیں، جس کو موقع ملا وہ پرفارم کرنے کی کوشش کرے گا، میں بطور آل راﺅنڈر پہچان بنانے کیلئے بیٹنگ پر توجہ دے رہا ہوں۔