جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز، نوجوان بلے باز حیدر علی نے کیا تیاری کر رکھی ہے؟جانیے

109

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز حیدر علی نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں مداحوں کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق نوجوان بیٹسمین حیدر علی نے کہا کہ


محمد یوسف کی رہنمائی سے مجھے سیکھنے کا موقع ملا، سٹروک سلیکشن اور ٹمپرامنٹ بھی بہتر بنانے میں مدد ملی، سابق سٹار نے بتایا کہ اگر چند ڈاٹ بال بھی ہوجائیں تو پریشر نہ لیں،

کریز پر رکتے ہوئے اچھے سٹروکس سے رن ریٹ بہتر رکھنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہوم کنڈیشنز کا اچھا اندازہ ہوتا ہے، اس لئے بہتر کارکردگی دکھانے میں مدد ملے گی اور

اگر کپتان بابر اعظم کے ساتھ اوپننگ کا موقع ملا تو اس کیلئے بھی تیار ہوں، ٹیم کی ضرورت کے مطابق کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کا چیلنج قبول کروں گا، پرستاروں کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش ہوگی۔